13 اکتوبر، 2018، 12:55 PM

کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس ملک کے مغربی گاؤں مارکوتیلا میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ 30 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جب کہ کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سال کے اس حصے کے دوران کولمبیا میں شدید بارشیں معمول کا حصہ ہیں۔ بارشوں کا یہ سلسلہ وسط دسمبر تک جاری رہتا ہے۔

News ID 1884749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha