8 اکتوبر، 2018، 10:43 PM

سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے

سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے

سکاٹ لینڈ میں ہزاروں شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں ہزاروں شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ بتائی گئی۔ سکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا سٹرجن نے کہا کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔ واضح رہے کہ 2016 میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ۔ سکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔

News ID 1884628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha