یورپ میں روسی آبدوزیں نیٹو کے لئے باعث تشویش ہیں، امریکہ

ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی سینئر فوجی عہدے دار نے کہا ہے کہ جنوبی یورپ میں مصروف روسی آبدوزیں نیٹو کی تشویش کا باعث بن رہی ہیں۔ نیپولی میں نیٹو اتحاد کی مشترکہ فورس کے کمانڈر ایڈمرل جیمز فوگو نے پینٹاگون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روس نے حالیہ برسوں میں نئی جنریشن کی آبدوزوں کے ذریعے اپنے بیڑے کو جدید بنایا ہے۔امریکی ایڈمرل نے بتایا کہ اس وقت کیلو کلاس کی چھ ہائیبرڈ آبدوزیں بحیرہ اسود اور بحیرہ روم کے مشرق میں کام کر رہی ہیں۔ یہ آبدوزیں طویل مار کرنے والے کیلیبر میزائلوں سے لیس ہیں جو کسی بھی یورپی دارالحکومت تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔جیمز فوگو نے واضح کیا کہ یہ معاملہ میرے لیے اور نیٹو اتحاد میں میرے شراکت داروں اور دوستوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

News Code 1884618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =