مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کانگو کی مرکزی شاہراہ پر آئل ٹینکر سامنےسے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔ ہولناک تصادم کے بعد ٹینکر سے بہنے والے پٹرول سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تصادم کے نیتجے میں 50 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 15 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
افریقی ملک کانگو میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1884602
آپ کا تبصرہ