قطر،  4 عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد مزيد قوی ہوگيا

قطر کے بادشاہ نے کہا ہے کہ قطر سعودی عرب اور اس کے اتحاد عرب ممالک بحرین۔ امارات اور مصر کے ساتھ بحران کے بعد مزید قوی اور مضبوط ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر، سعودی عرب اور اس کے اتحاد عرب ممالک بحرین ، امارات اور مصر کے ساتھ بحران کے بعد مزید قوی اور مضبوط ہوگيا ہے۔ قطر کے امیر نے ارجنٹائنا کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ بہت سے ممالک کو چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں قطر بھی شامل ہے قطر کو علاقائی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن قطر دشوار مرحلے سے عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس نے کہا کہ قطر نے سعودی عرب کے ناپاک اور معاندانہ  عزائم کو بر وقت ناکام بنادیا۔

News Code 1884577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =