امریکہ پر اعتماد قائم ہونے کے بعد غیرمسلح ہوں گے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کہا ہے کہ ایسا کوئی راستہ نہیں کہ شمالی کوریا پہلے غیرمسلح ہو جائے اور امریکہ دوسری جانب اس کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے ساتھ دباو بڑھاتا رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کہا ہے کہ ایسا کوئی راستہ نہیں کہ شمالی کوریا پہلے غیرمسلح ہو جائے اور امریکہ دوسری جانب اس کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے ساتھ دباو بڑھاتا رہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ری یونگ ہو نے الزام عائد کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بات چیت امریکہ کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جب تک اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں کرتا، تب تک شمالی کوریا بھی اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یک طرفہ فیصلے نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ امریکی سوچ کہ پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، محض ایک خواب ہے۔

News Code 1884408

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =