ہندوستان کی سرحدی خلاف ورزی پر پاکستانی ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر سرحدی خلاف ورزی پر ہندوستانی چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر سرحدی خلاف ورزی پر ہندوستانی  چیک پوسٹ سے فائرنگ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر سول ہیلی کاپٹر پر لائن آف کنٹرول سے متصل پاکستانی گاوٴں تروڑی میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ہیلی کاپٹر نے سرحدی خلاف ورزی کردی جس پر ہندوستانی چیک پوسٹ سے فائرنگ کردی گئی ۔ ایل او سی پر تعینات دونوں ملکوں کی افواج کی جانب سے ایک دوسرے کو فضائی نقل و حرکت کی باقاعدہ اطلاع دی جاتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی فضائی نقل و حرکت کی بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی ۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیلی کاپٹر نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ جس کے بعد اس پر فاؤرنگ کی گئی۔

News Code 1884407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =