اسپین میں علیحدگی پسندوں کی پولیس سے جھڑپیں، 22 افراد گرفتار

ہسپانوی شہر بارسلونا میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول دیا جبکہ جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہسپانوی شہر بارسلونا میں علیحدگی پسندوں کے مظاہرے پر پولیس نے دھاوا بول دیا جبکہ جھڑپوں سے سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ سپین کے شہر بارسیلونا میں آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے پر والوں پر پولیس پل پڑی، مظاہرین سیکیورٹی اہلکاروں پر رنگ اور دھاتی اشیاءپھینکنے لگے تو پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جبکہ کہیں کہیں پولیس اور مظاہرہ گتھم گتھا بھی ہو گئے، تاہم پولیس نے اس دوران 22افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

News Code 1884406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =