جاپان میں سمندری طوفان ٹرامی کی وجہ سے 1100 پروازیں منسوخ

سمندری طوفان ٹرامی جاپان کے جزیرے اوکیناوا سے ٹکرانے کے پیش نظر 11 سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان ٹرامی جاپان کے جزیرے اوکیناوا سے ٹکرانے کے پیش نظر 11 سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئيں۔ طوفان کے خوف سے بلٹ ٹرین سروسز روک دی گئی اور کانسائی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے رن ویز کل تک کیلئے بند کردیئے گئے۔ جاپانی حکام کے مطابق شمال مشرقی علاقے کی جانب بڑھنے والے سمندری طوفان ٹرامی کے باعث متاثرہ علاقوں میں تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارشیں ہوئی ،جس سے مختلف حادثات میں 60 افراد زخمی ہوئے۔ حکام نےمزید بتایا کہ جنوبی اور مغربی علاقوں کے7 لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات اور وارننگز جاری کردی گئی جبکہ اوکیناوا اور کورگو شیما میں 3 لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

News Code 1884401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =