سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان اور سعودی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان اور سعودی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد پاکستان میں 6 روز قیام کرے گا، جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، پاکستان سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کے لیے گرانٹ کا معاملہ اور ادھار تیل سپلائی پر بھی سعودی وفد سے بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔

News Code 1884400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =