چترال میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں اسکول تباہ

پاکستان کے علاقہ چترال میں وہابی دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ چترال میں وہابی دہشت گردوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ اطلاعات کےمطابق چترال میں پاک افغان بارڈر ارندو گول میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول پر وہابی دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔   دہشت گردوں نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری متاثرہ اسکول کا معائنہ کرنے گئی تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر جنگل میں چھپے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

News Code 1884399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =