عراقی کردستان میں پارلیمانی انتخابات

عراق کے خودمختار ریجن کردستان میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے خودمختار ریجن کردستان میں آج پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ کردستان کی ایک سو گیارہ رکنی پارلیمان کے لیے 673 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق اہل ووٹرز کی تعداد 3 اعشاریہ ایک ملین ہے۔ ووٹرز کردستان کے تینوں صوبوں سے اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ واضح رہے کہ کردستان ریجن میں گزشتہ برس آزادی سے متعلق ریفرنڈم کے بعد سے اقتصادی مسائل شدید ہیں۔

News Code 1884393

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =