آسٹریا کی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں عربی زبان میں خطاب

یورپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عربی زبان میں خطاب کرکے حاضرین کو حیرت زدہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک آسٹریا کی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران عربی زبان میں خطاب کرکے حاضرین کو حیرت زدہ کردیا۔ آسٹریا کی وزیر خارجہ نے عربی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لبنان میں عربی زبان سیکھی تھی، عربی انتہائی اہم اور خوبصورت زبا ن ہے۔ یہ اہم تہذیب و تمدن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ لبنان میں قیام کے دوران انہیں یہ بات بہت اچھی لگی کہ مشکل حالات کے باوجود وہاں کے لوگ طبعی زندگی گزارتے ہیں، زندگی کا یہی راز ہے۔ عربی زبان میں کیا جانے والا آسٹریا کی وزیر خارجہ کایہ خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جسے کروڑوں افراد اب تک سن چکے ہیں۔

News Code 1884392

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =