طالبان کی افغان حکومت کے ساتھ رابطوں کی تردید

افغانستان میں طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ رابطوں کی تردید کردی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کے نمائندوں نے حالیہ ہفتے میں کابل حکومت کے اہلکاروں سے کوئی ملاقات کی ہے۔ اس سے پہلے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اطراف کے وفود نے سعودی عرب میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کو افغانستان میں بیس اکتوبر کو ہونے والے پارلیمانی الیکشن سے قبل اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

News Code 1884387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =