فلپائن امریکہ کے ساتھ عسکری تعاون بڑھائےگا

فلپائن کی فوج نے امریکہ کی فوج کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کی فوج نے امریکہ کی فوج کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ فلپائن کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اس سال فلپائن اور امریکہ کی مشترکہ عسکری سرگرمیوں کی تعداد 261 ہے جب کہ اگلے برس کے لیے ایسے 281 منصوبے بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے نے 2016ءمیں برسر اقتدار آتے ہی امریکہ کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1884386

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =