مرکیل کا ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار

جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکیل نے ترکی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انجیلا مرکیل نے کہا کہ آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے موضوع پر دونوں ممالک کے مابین شدید اختلافات ہیں اس موقع پر صدر رجب طیب اردوغان نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

News Code 1884385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =