سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ کویت ملتوی

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے ۔ کویت کی خبررساں ایجنسی نے بھی کہا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ کویت ملتوی ہوگیا ہے لیکن محمد بن سلمان اور اس کے ہمراہ وفد کویت کے بادشاہ شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ عنقریب ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ادھر امریکہ کا سعودی عرب اور خلیجی فارس کی عرب ریاستوں پر تیل کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں اضآفہ ہورہا ہے تاکہ امریکی اقتصاد کو تیل کی قیمت بڑھنے سے کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

News Code 1884382

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =