ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے، سشما سوراج

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے اور اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس کا ثبوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان سے آتی ہے اور اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس کا ثبوت ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور دنیا بھر میں پھیل چکا ہے لیکن ہندوستان میں دہشت گردی پاکستان کی طرف سے آتی ہے، القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا پاکستان میں پایا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے جب کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ اب بھی آزاد ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کے لیے فرار کا الزام ہندوستان پر عائد کرنا درست نہیں، ہندوستان کے خلاف پراپیگنڈا کرنا پاکستان کی عادت ہے، مذاکرات کا عمل پاکستان ہی کے باعث ممکن نہ ہوا ہم نے پاکستان میں نومنتخب حکومت کی مذاکرات کی دعوت قبول کی لیکن کشمیر کے حالات کے باعث مذاکرات ملتوی کیے۔

News Code 1884378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =