جاپان پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا

جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان پاکستان میں اقومِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگرام میں تعاون کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان پاکستان میں اقومِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے پروگرام میں تعاون کے لیے 27 لاکھ ڈالر کی امداد دے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جاپانی سفیر تاکاشی کرئی نے ضلع نوشہرہ کے علاقے ازاخیل میں اقوامِ متحدہ کے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے مرکز کا دورہ کیا تھا جس کے 2 روز بعد حکومتِ جاپان کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ 3 اکتوبر کو سفیر تاکاشی ترکئی اور پاکستان میں اقوامِ متحدہ کے نمائندے رویندرینی مینیکڈیویلا کے درمیان اس سلسلے میں سمجھوتے پر دستخط کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین اور افغان شہریوں کی رہائش میں 9 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کی مدت جون 2019 تک ہے۔

News Code 1884372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =