یمنی فورسز کی مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح افواج کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر کارروائی میں متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی ساحل کے علاقہ حیس میں یمنی فورسز نے بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی درجن سعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ادھر کل رات یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی زلزال 1 نامی میزائل سے جیزان پر حملہ کرکے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا جواب دیا ہے۔

News Code 1884361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =