عراقی وزير خارجہ نے عراق میں ایرانی اہلکاروں کی موجودگی کے اسرائیلی بیان کو رد کردیا

عراقی وزير خارجہ ابراہیم نے عراق میں ایرانی اہلکاروں کی موجودگی کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کوسختی کے ساتھ رد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزير خارجہ ابراہیم نے عراق میں ایرانی اہلکاروں کی موجودگی کے اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان کوسختی کے ساتھ  رد کردیا ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزير اعظم نیتن یاہو کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم کو دوسرے ممالک کی سکیورٹی امور کے بارے میں بولنے کا کوئی حق نہیں  اور نہ ہی اسے اقوام متحدہ کے اسٹیج سے ایسا کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

عراقی وزير خارجہ نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام کو اچھی طرح علم ہے کہ کون سے ممالک نےعراق میں داعش دہشت گردوں کی حمایت کی اور کون سے ممالک نے عراقی حکومت اور عوام کی داعش کے خلاف جنگ میں مدد کی۔

News Code 1884360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =