ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کرکٹ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کرکٹ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر ایشیا کرکٹ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلہ دیشی بیٹنگ شروع ہوئی تو اوپنرز نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا اور 120 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی تاہم پہلی وکٹ گرتے ہی بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 31 رنز کے اضافے سے 4 مستند بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوورز میں 222 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو فتح کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا۔ بنگلہ دیش نے فتح حاصل کرنے کی بہت کوشش کی اور بالرز نے آخری گیند تک مقابلہ کیا لیکن بھارتی بلے بازوں نے آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور اس طرح  بھارتی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی جب کہ  ٹائٹل اپنے نام کر کے بھارت نے ساتویں بار ایشین چیمپیئن بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

News Code 1884359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =