اوبر کا ڈیٹا ہیک ہونے پر صارفین کو 148 ملین ڈالر ادا کرنے کا اعلان

دنیا کی معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے ڈیٹا ہیک ہونے پر ڈرائیورز اور صارفین کو 148 ملین ڈالر ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کی معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے ڈیٹا ہیک ہونے پر ڈرائیورز اور صارفین کو 148 ملین ڈالر ادا کرنے کی ہامی بھرلی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ ’اوبر‘ انتظامیہ نے صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر تصفیے کے طور پر 148 ملین ڈالر کے ہرجانے کی ادائیگی کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اوبر انتظامیہ نے یہ فیصلہ اوبر میں کام کرنے والے ڈرائیورز اور صارفین کی جانب سے دائر آئینی درخواستوں پر عدالت کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے کیا ہے۔

قانونی تصفیے کے تحت رقم امریکہ کی 50 ریاستوں میں اٹارنی جنرل کے ذریعے متاثرہ صارفین اور ڈرائیورز میں تقسیم کی جائے گی جب کہ ہر 6 ماہ بعد اوبر انتظامیہ کو ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق ایک رپورٹ بھی جمع کرانا ہو گی۔

واضح رہے کہ ہیکرز نے دو سال قبل اوبر کے 57 ملین صارفین کا ڈیٹا ہیک کرلیا تھا جس میں اہم ذاتی معلومات کے علاوہ 6 لاکھ سے زائد ڈرائیورز کے لائسنس نمبرز بھی شامل تھے۔

News Code 1884352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =