مائیکرونیشیا میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران سمندر میں جا گرا

پاپوا نیو گنی کا مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس کے ایک جزیرے میں لینڈنگ کے دوران رن وے چھوٹنے سے سمندر میں جا گرا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاپوا نیو گنی کا مسافر بردار طیارہ بحر اوقیانوس کے ایک جزیرے میں لینڈنگ کے دوران رن وے چھوٹنے سے سمندر میں جا گرا۔ ایئر نیو گنی کا طیارہ بوئنگ 737-800 مائیکرونیشیا کے وینو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرتے وقت حادثے کا شکار ہوا۔ جزیرے کے مقامی افراد نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر طیارے میں سوار 35 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان کو طیارے سے نکالا اور ساحل پر منتقل کیا۔ ائرلائن نے تصدیق کی کہ تمام مسافروں کو طیارے سے بحفاظت نکالا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایئرلائن کی جانب سے اس واقعے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت موسم خراب تھا جبکہ طوفانی بارشوں سے حد نظر میں بھی کمی تھی۔

News Code 1884347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =