اسرائیل سے خفیہ تعلقات پروپیگنڈا ہے، عادل الجبیر

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کی موجودگی کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کی موجودگی کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ نیویارک میں امریکی خارجہ تعلقات کونسل کے سیمینار سے خطاب میں عادل الجبیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کا ملک صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی سطح پر تعلقات قائم نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تاہم وہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن، فلسطین اسرائیل کے درمیان بحران کے خاتمے اور دو ریاستی حل کے حامی ہے۔

عادل الجبیرنے ایران کی جانب سے الاھواز میں پریڈ پر دہشت گردی کے حملے کا الزام سعودی عرب پر عائد کرنا مضحکہ خیز قرار دیا۔

واضح رہے کہ وہابی تکفیری دہشت گردوں نے اہواز میں فوجی پریڈ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس کے نتیجے 29 افراد شہید اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی عہدیداروں نے دہشت گردوں کے بارے میں بعض علاقائی ممالک کی دوگانہ اور متضاد پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی عرب ممالک کو دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

News Code 1884346

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =