ہندوستان میں مسلمانوں کے تمام مسالک آباد ہیں، راج ناتھ سنگھ

ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے تمام مسالک ہندوستان میں آباد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے تمام مسالک ہندوستان میں آباد ہیں۔ راج ناتھ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کسی مخصوص ذات یا مذہب کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ بھارت میں مقیم ہر بھارتی کی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت واسو دیوا کتم باکم کے اس پیغام پر یقین رکھتی ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے تمام 73مسالک بھارت میں پائے جاتے ہیں، یہاں تک کے کسی ایک اسلامی ریاست میں بھی اتنے مسالک اکھٹے نہیں رہتے۔

News Code 1884338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =