ہندوستان میں وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت 60 لاکھ مکانات کی تعمیر

ہندوستانی وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت 60 لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم رہائشی سکیم کے تحت 60 لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت آبادکاری اور شہری ترقیات نے وزیر اعظم رہائش سکیم کے تحت شہری علاقوں میں 6لاکھ سے زائد سستے مکانات کی تعمیر کی منظوری دیدی گئی ہے اور ابتک منظور شدہ رہائشی عمارتوں کی تعداد 60لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ پمفلٹ کے مطابق مرکز کی منظوری و نگرانی کمیٹی کی 38ویں میٹنگ میں مختلف ریاستوں کیلئے رہائشی سکیم کے تحت مکانات کی تعمیر میں اضافہ کرتے ہوئے6 لاکھ 26 ہزار 488 مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ریاست اتر پردیش میں 2 لاکھ 34 ہزار879 اور آندھرا پردیش میں 40 ہزار 559 ، مدھیہ پردیش میں 74 ہزار 631 ، چھتیس گڑھ میں 30 ہزار371، بہار میں 50 ہزار17،گجرات میں 29 ہزار185، مہاراشٹر میں 22 ہزار 265 اور تامل ناڈو میں 20 ہزار794 سستے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

News Code 1884334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =