ایران جوہری بم کے بغیر بھی پرخطر ہے، سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم کے بغیر پرخطر بنا ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران جوہری بم کے بغیر پرخطر بنا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ”ایران کے ایٹمی طاقت بننے کے مخالف ممالک کی تنظیم “ کی سالانہ کانفرنس عادل الجبیر نے ایران پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں جارحانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ شام میں نسلی تطہیر کے جرم کا مرتکب ہورہا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکمراں شام کو حزب اللہ کے گیٹ کے طور پر استعمال کررہے ہیں اورشام کے مختلف علاقوں میں نسلی تطہیر کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

امریکہ میں متعین بحرینی سفیر شیخ عبداللہ آل خلیفہ نےایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران کے نظام میں تبدیلی لانا ہوگی۔ واشنگٹن میں اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا کہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی لانے کیلئے ایران پر خارجی دباﺅ ناگزیر ہے۔

News Code 1884332

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =