ایران نے اسرائیلی وزير اعظم کے دعوؤں کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قراردیدیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی منصوبوں اور سازشوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی وزير ا‏عظم کے دعوے مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی منصوبوں اور سازشوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی وزير ا‏عظم کے دعوے مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزير اعظم کے بیان کو سیاسی نمائش قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزير اعظم کے بیان کی کوئی حیثییت نہیں ۔ کیونکہ دنیا کو اچھی طرح معلوم ہے کہ اسرائیل کے ایران کے خلاف بیانات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہوتے  ہیں۔ ترجمان نے کہا کہایران سختی کے ساتھ اسرائیلی دعوؤں کی تکذیب اور تردید کرتا ہے۔

News Code 1884329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =