قطر میں غیرملکی مزدوروں کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کی مرکری نامی ٹھیکیدار کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیے جانے والے نئے شہر لوسیل میں کام کرنے والے ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ قطر کی مرکری نامی ٹھیکیدار کمپنی نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے تعمیر کیے جانے والے نئے شہر لوسیل میں کام کرنے والے ورکرز کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیں۔ ایمنسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ لوسیل میں 78 ملازموں کو فروری 2016 سے کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔ ان مزدوروں کا تعلق بھارت، نیپال اور فلپائن سے ہے۔ دوسری جانب فٹ بال کے نگران عالمی ادارے فیفا نے ایمنسٹی پر الزام عائد کیاہے کہ یہ تنظیم گمراہ کن خبریں پھیلاتی ہے اور جن ورکرز کو تنخواہ نہیں دی گئی، اْن کا تعلق سن 2022 کے ورلڈ کپ سے نہیں ہے۔

News Code 1884323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =