مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا۔ ناروے میں ہونے والی 4 ہفتوں پر مشتمل ان مشقوں میں 44ہزار سے زائد فوجی حصہ لیں گے۔ ان میں صرف جرمن فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق 25 اکتوبر سے 23 نومبر تک نیٹو ممالک ایک ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کرنے کی مشقیں کریں گے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد نیٹو کی ان سب سے بڑی جنگی مشقوں میں 29 رکن ممالک شریک ہوں گے۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی جنگی مشقیں کرے گا۔
News Code 1884320
آپ کا تبصرہ