امریکہ 3 عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کرےگا

امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں 3 عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان کا ملک مشرق وسطی میں 3 عرب ملکوں کو دیا گیا پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس کررہا ہے۔ پیٹریاٹ میزائل نظام کی واپسی کی وجہ انہیں اپ گریڈ کرنا اور چین اور روس پر توجہ مرکوز کرنا بتائی گئی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرامریکی عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پینٹا گون کویت، اردن اور بحرین میں موجود اپنے4 پیٹریاٹ سسٹم واپس کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ پیٹریاٹ سسٹم کی واپسی ایک یا دو ماہ کے اندر اندر کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جن عرب ممالک سے پیٹریاٹ میزائل سسٹم واپس لیا جا رہا ہے ان کے پاس متبادل دفاعی نظام موجود ہے اور وہ اب کمزور نہیں رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم ٹیکٹیکل بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت دیگر میزائل حملوں سے بچانے کا ایک موثر ہتھیار ہے۔ عرب ملکوں کے پاس موجود پیٹریاٹ میزائل سسٹم امریکہ کا فراہم کردہ ہے۔

News Code 1884319

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =