ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ نے خود کوگولی مار کرزخمی کر لیا

ہندوستانی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل ایس بی دیو نے اتفاقیہ طور پر خود کو گولی مار لی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ایئرفورس کے وائس چیف ایئرمارشل ایس بی دیو نے اتفاقیہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ واقعہ کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔ ہندووستانی فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔

News Code 1884313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =