پاکستانی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران تعلقات کو کثیر الجہتی اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل کرنے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران تعلقات کو کثیر الجہتی اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل کرنے پر زور دیا گیا۔ محمودقریشی سے برطانوی ہم منصب جریمی ہنٹ نے نیویارک میں ملاقات کی جس میں سیاسی، سیکیورٹی، ڈیفنس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات کی گئی۔

شاہ محمود قریشی سے برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے چیئرمین ڈیوڈ ملی بینڈ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران سانحات میں امدادی کوششوں، تعلیم، ہیلتھ کئیر اور صاف پانی کی فراہمی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ فیڈریکا موگرینی، سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور عمان کے وزیر خارجہ سے بھی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

News Code 1884310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =