ایک مہینے میں 7846 چینی سرکاری افسران کو سزائیں

چینی کمیونسٹ پارٹی کے 8 نکاتی کفایت شعاری ضابطہ کی خلاف ورزی پر7846سرکاری افسران کو سزا سناء دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے 8 نکاتی کفایت شعاری ضابطہ کی خلاف ورزی پر7846سرکاری افسران کو سزا سناء دی گئی ہے۔ اگست میں ملک بھر میں ایسے ہی افراد کیخلاف 5565مقدمات درج کئے گئے تھے جن میں سے 1456مقدمات میں ملزم پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ 1070 مقدمات میں ملوث افراد غیر قانونی تحائف اور رقوم وصول کرنے کے مرتکب پائے گئے۔838افراد پر سرکاری گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کرنے،729پر سرکاری فنڈ کے غلط استعمال جبکہ517پر شادی غمی کے موقع پر کفایت شعاری کو نظر انداز کرنے کے الزامات تھے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انسداد رشوت ستانی ادارے کے مطابق دیگر مقدمات قانون کی خلاف ورزی سرکاری فنڈ کے غلط استعمال سے متعلق تھا۔8نکاتی کفایت شعاری ضابطہ 2012میں جاری کیا گیا تھا جس کا مقصد نظام کو شفاف بنانا ہے۔

News Code 1884309

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =