حکومتی اجازت ملتے ہی جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا، ہندوستانی آرمی چیف

ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومتی اجازت ملتے ہی جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ جنگ ڈھنڈورا پیٹ کر نہیں ہوتی، حکومتی اجازت ملتے ہی جنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ہندوستانی آرمی چیف کا کہناتھا کہ ہمارا پلان تیار ہے، ضروری نہیں کہ سرجیکل سٹرائیک ہوں لیکن کارروائی کرسکتے ہیں، پاکستان کو مجبور کریں گے کہ دہشتگردوں کی مدد نہ کرے۔

2 روز قبل بھی ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ایک اورسرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا، پاکستان کو معمول کے تعلقات کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس سے قبل بھی بپن راوت نے کہا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

News Code 1884306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =