بیت المقدس دہشت گردوں اور غاصبوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی جو ہمارا قبلہ اول ہے کو دہشت گردوں اور غاصبوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی جو ہمارا قبلہ اول ہے کو دہشت گردوں اور غاصبوں کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی شہر نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ہمارے نظریے اور عقیدے کے مطابق ظلم کو قبول کرنا بھی ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ ہم نے اپنی عزت وناموس کی بقا کے لیے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ ترک صدر نے جمہوریت کے علم بردار بڑے ملکوں کی فلسطین کے حوالے سے مجرمانہ غفلت پر مبنی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے علم برداروں کو فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل عام پر زبان کھولنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔ انہیں صرف غاصب صہیونی مظلوم دکھائی دیتے ہیں۔

ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک شمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے کے علاقوں کے حوالے سے موثر اقدامات کا پابند ہے۔ جس طرح فرات کی ڈھال اور زیتون کی شاخ آپریشن کے دوران محفوظ زون قائم کیے گئے، اسی طرح ادلب میں بھی محفوظ زون قائم کرنے کے پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی ادارے شام، بوسنیا، کوسوو، روانڈا، یمن اور فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش ہے۔ ترکی نے شام کی مظلوم عوام کے لیے سب سے بڑھ کر امداد فراہم کی اور ان کا بوجھ اٹھایا۔

News Code 1884305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =