بلوچستان کے ضلع قلات میں 2 اہلکار اور 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن  " رد الفساد" کے تحت خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کامنصوبہ بنارہےتھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور گولہ  بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔

News Code 1884301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =