ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سے سالانہ 35 ارب ڈالر کا نقصان، عالمی بینک

عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو سالانہ تجارت کی مد میں 35 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کو سالانہ تجارت کی مد میں 35 ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ محاذ آرائی کے بجائے مصنوعی رکاوٹیں گرا کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا شروع کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی صورت میں جنوبی ایشیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارت کا حجم موجودہ 2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 ارب ڈالر ہو سکتا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق محصولاتی اور غیر محصولاتی رکاوٹیں ختم کرنے سے جنوبی ایشیائی ملکوں کے مابین تجارت 23ارب ڈالر سے بڑھ کر 67 ارب ڈالر ہوسکتی ہے۔

News Code 1884297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =