لیبیا میں یورپ جانے کے خواہشمند 235 تارکین وطن گرفتار

لیبیا کے ساحلوں پر یورپ جانے کے خواہشمند 235غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے ساحلوں پر یورپ جانے کے خواہشمند 235غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت طرابلس کے ساحل کے قریب 135غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے جن میں 7 خواتین اور 1 بچہ بھی شامل تھا۔ دوسری جانب حمص نامی شہر کے قریب کھلے سمندر میں ساحلی محافظوں نے ربڑ کی ایک کشتی پر چھاپہ مارا جس پر100 غیر ملکی تارکین وطن سوار تھے۔ ان تارکین وطن کا تعلق متعدد افریقی ممالک سے بتایا گیا ہے۔

News Code 1884290

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =