افغانستان میں فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لا رہی ہے، جیمز میٹس

امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں میں مقامی فوجی ہلاکتوں کے تناظر میں وہاں متعین امریکی فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ طالبان کے حملوں میں مقامی فوجی ہلاکتوں کے تناظر میں وہاں متعین امریکی فوج اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ میٹس نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ افغان فوج کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جنگی کارروائیوں میں شریک ہے۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انہی ہلاکتوں کی وجہ سے افغان فوج میں مزید بھرتیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور لوگ بھرتی کے مراکز کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

News Code 1884286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =