پاکستان کا روس سے10 ارب ڈالر گیس خریداری کرنے کا معاہدہ

پاکستان کی حکومت نے روس سے گیس خریداری کیلئے 10 ارب ڈالرکامعاہدہ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے روس سے گیس خریداری کیلئے 10 ارب ڈالرکامعاہدہ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔ روس اورپاکستان کے درمیان گیس فراہمی کے ایم او یوپردستخط آج ہونگے۔ پاکستان اور روس10ارب ڈالرکے منصوبے کے ایم اویوپردستخط کی تقریب ماسکومیں ہوگی۔

ایم او یو کے بعد روسی کمپنی گیزپرام اورپاکستان کمپنی انٹراسٹیٹ گیس سسٹمزکے مابین معاہدہ ہوگا۔ روسی کمپنی بلٹ،اون، آپریٹ اینڈ ٹرانسفر کی بنیاد پر منصوبہ مکمل کرے گی۔ پاکستان روس سے یومیہ 50 کروڑ سے 1ارب مکعب فٹ تک گیس خریدے گا، سمندر کے راستے گیس فراہمی کا منصوبہ 3 سے 4 سال میں مکمل ہوگا۔

News Code 1884285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =