ایران کے ساتھ مقابلہ اسرائیل اور عرب ممالک کے فائدے میں

امریکہ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موساد کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ کرنا اسرائیل اور عرب ممالک کے فائدے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں تعینات امارات کے سفیریوسف العتیبہ نے خلیج فارس کے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ کرنا اسرائیل اور عرب ممالک کے فائدے میں ہے۔ امارات کے سفیر نے نیویارک میں ایران کے خلاف موساد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ہم سب متحد ہیں ۔ اور ایران سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنا اسرائیل اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے فائدے میں ہے۔ اس اجلاس میں موساد کے ایجنٹوں کے علاوہ سعودی عرب، بحرین، اسرائیل اور امریکی نمائندے بھی موجود تھے۔

News Code 1884274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =