سویڈن کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیدیا

سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

سویڈن کی پارلیمنٹ میں وزیراعظم اسٹیفن لووین پر اظہار اعتماد کے لیے رائے شماری ہوئی جس میں وزیراعظم اسٹیفن لووین کو ناکامی کا سامنا رہا۔ وزیر اعظم کو 142 ووٹ ملے جب کہ 204 اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین 2014 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے تھے تاہم رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں ان کی بائیں بازو کی جماعت محض 144 حاصل کر کے سب سے بڑی مخالف جماعت کے مقابلے میں ایک صرف نشست زیادہ جیت پائی تھی چنانچہ متحدہ اپوزیشن کے 204 اراکین نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے کے باعث سویڈن کے وزیراعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر وزیراعظم کے عہدے کے لیے نیا نام تجویز کریں گے جسے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا تاہم نئے وزیراعظم کے انتخاب تک اسٹیفن لووین ہی کے نگراں وزیراعظم رہنے کے امکانات روشن ہیں۔

News Code 1884263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =