ہندوستان کے شمالی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک

ہندوستان میں ہماچل پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں ہماچل پردیش سمیت مختلف ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہماچل پردیش میں سیکڑوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے، دریا کنارے بنے کئی گھر تیز بہاؤ میں بہہ گئے، پنجاب اور ہماچل پردیش میں ریڈ الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، دونوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں اسکول بھی بند ہیں۔

News Code 1884260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =