شہباز شریف کا داماد پاکستان سے فرار ہوگیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں اس پر 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام عائد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سابق وزیر اعلی شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں اس پر 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام عائد ہے۔ پاکستان میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران علی یوسف پر سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ روپے رشوت لینے کا الزام ہے ۔اس حوا لے سے انہیں تحقیقات کیلئے نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے طلب بھی کیا تھا لیکن عمران علی یوسف پیش نہیں ہوئے۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ تاہم ملزم بیرون ملک فرا رہو چکا ہے لہذا عدالت شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے۔ دوران سماعت عدالتی احکامات پر تفتیشی افسر نے عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔

News Code 1884255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =