ٹرمپ اور میکرون کی شام اور ایران کے بارے میں گفتگو

امریکی صدر ٹرمپ اور فرانس کے صدر میکرون نے ایران اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ضمن میں ایران اور شام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ فرانسیسی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صرف ایک دوسرے کی گفتگو کو سنا ، لیکن اس پر کسی قسم کا رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکی صدر نے ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں اور ایران کے خلاف مزید پابندیوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

News Code 1884251

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =