نیویارک میں ایران اور گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس، روس، برطانیہ ،چين اور جرمنی کے وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں اسلامی جمہوریہ ایران ، فرانس، روس، برطانیہ ،چين اور جرمنی کے  وزراء خارجہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔یہ اجلاس یورپی یونین کی خآرجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔  یورپی یونین، روس اور چين نے واضح طور پر ایران اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرکے عالمی سطح پر امریکہ کو تنہا کردیا ہے۔اس اجلاس کے اختتام پر ایران اور گروپ 1+4 کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے اور ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے عزم کا اظءار کیا گیا ہے۔

News Code 1884247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =