ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے، تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔ امریکی خبر رسا ں ادارے سے بات کرتے ہوئے تھریسامے کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے، معاہدے سے الگ ہٹ کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں عدم استحکام کی ایرانی سرگرمیوں پر بات ہونی چاہیے۔ برطانوی وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی بھی ایران کے جوہری معاہدے کی پاسداری کی تصدیق کر چکی ہے۔

News Code 1884238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =