چین میں فضائی آلودگی کی وجہ سے 158 کمپنیوں کے خلاف کارروائی

چین کے مالیاتی حکام نے 158 کمپنیوں کو فضائی آلودگی پر موثر طور پر قابو نا پانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے مالیاتی حکام نے 158 کمپنیوں کو فضائی آلودگی پر موثر طور پر قابو نا پانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ کارروائی رواں سال کے پہلی سہ ماہی کے دوران جاری مہم کے نتیجے میں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان میں سے آدھی کمپنیوں کا تعلق شہری نکاسی آب ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ہے جبکہ دیگر کمپنیوں میں کوئلے سے چلنے والی کیمیکل تیار کرنے والی کمپنیاں اور چھپائی اور رنگ سازی کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ وزارت ماحولیات کے مطابق فضائی آلودگی پیداکرنے والے 60 فیصد اداروں کا تعلق زن جیانگ،شنزی،داخلی مینگولیا،زی جیانگ ، لیاؤننگ اور ہیبی شامل ہیں۔ حکام نے ان کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی دی گئیں ہدایات پر پوری طرح عمل کریں۔

News Code 1884233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =